*عبارت نہیں پڑھ پاتا ہوں!!!*

امام سیبویہ دامت فیوضھم | Apr 26, 2026
Size
*عبارت نہیں پڑھ پاتا ہوں!!!*

*طالب علم:* اکثر ساتھی یہ کہہ رہے ہیں کہ ابتدائی درجات "عربی اول، دوم، سوم" میں نحو و صرف کی کتابیں صرف رٹ لی، اب نتیجہ یہ ہے کہ عبارت پر اعراب نہیں لگا پاتا ہوں😭

*امام سیبویہ:* یہ سوال تقریبا آج مدارس کے ٦٠℅ فیصد طلباء کی زباں پر ہے، اس کے اسباب و وجوہات سے قطع نظر؛ حل یہ ہے کہ سب سے پہلے اس بات پر غور کریں کہ ابتدائی نحو و صرف کے قواعد پختہ یاد ہیں یا نہیں؟ چونکہ ان کا یاد ہونا ضروری ہے، اگر یاد نہیں ہے تو پہلے ان کو پختہ کریں: مثلاً

*اگر صرف کمزور ہے* تو ابتدائی اصطلاحات اور ثلاثی مجرد کے پانچ ابواب (نصر ینصر، ضرب یضرب، سمع یسمع، فتح یفتح، کرم یکرم) اور ثلاثی مزید فیہ کے تقریبا آٹھ ابواب جو کثیر الاستعمال ہیں (افعال، انفعال، افتعال استفعال ،تفعیل ،مفاعلہ ،تفاعل ،تفعل وغیرہ) انکی گردانیں یاد کریں اور مختلف مصادر کے ذریعہ اپنا جائزہ بھی لیتے رہیں کہ واقعی گردانیں اچھی ہوئی یا نہیں اور سورہ بقرہ کے صیغوں کی خود صرفی تحقیق کریں۔

اسی طرح اگر *نحو کمزور ہے* تو شرح مائۃ عامل سے سو عوامل اور مرفوعات، منصوبات، مجرورات، اسم متمکن کی سولہ قسمیں، اسم غیر متمکن کی آٹھ قسمیں، وغیرہ کو اچھے انداز سے سمجھ کر یاد کریں،
انکا اجراء کریں،
چھوٹے چھوٹے جملوں کی ترکیب کریں،

`جب یہ چیزیں پختہ ہو جائیں پھر یہ چار کام کریں:`
(۱) ہر دن کسی درسی کتاب کی عبارت خود حل کریں یعنی
پہلے تمام نئے اور مشکل الفاظ کو لغت کی مدد سے حل کریں
پھر اعراب لگانے کی کوشش کریں
جو بھی اعراب لگائیں دلیل کے ساتھ لگائیں

(۲) درسگاہ میں استاد محترم کے سامنے عبارت پڑھنے اور ترجمہ کرنے کی کوشش کریں

(۳)ساتھیوں کو تکرار ضرور کرائیں یا بآواز بلند عبارت خوانی کریں

(۴) ہر وقت عربی پڑھنے پر دھیان دیں، کوئی جملہ یا کسی عربی کتاب کی عبارت حل کرتے رہیں۔
یاد رکھیں!
جب تک آپ عربی کو بہت زیادہ نہیں پڑھیں گے، بہت زیادہ حل نہیں کریں گے، بہت زیادہ لغت نہیں دیکھیں گے تو عربی کیسے آئے گی؟
*جب تک آپ محنت نہیں کریں گے عربی میں بہتری نہیں آسکتی!!!*
آپ ہمت تو کریں خود بخود خود اعتمادی بڑھتی چلی جائے گی!
راستے کھلتے جائیں گے!
آپ کوشش تو کریں!
نفس کو محنت پر مجبور تو کریں!
پابندی کے ساتھ تین ماہ اس طرح کوشش کر کے دیکھیں انشاءاللہ عبارت خوانی آ جائے گی!!

*اور یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ* کہ مسلسل کوشش کرتے رہیں گے تو آہستہ آہستہ بہتری آئے گی ایسا نہیں ہے کہ چند ماہ میں آپ ماہر ہو جائیں گے۔
دیکھیں!!!
پہلے لفظوں کی سمجھ میں بہتری آئی گی!
پھر ترجمہ میں کچھ بہتری آئے گی!
اعراب لگانے میں بہتری آئے گی!
لغت کے معنی محفوظ کرنے میں بہتری آئے گی!
پھر آہستہ آہستہ عبارتوں کے ربط و تفہیم میں بہتری آئے گی تو یہ سب آہستہ ہوگا یکدم نہیں ہوگا لہذا پریشان نہ ہوں۔
طلباء اول، دوم، سوم میں ہی اتنا پریشان ہوجاتے ہیں کہ جیسے یہ کچھ نہیں پڑھ پائیں گے۔
ایسا ہر گز نہیں ہے!!!!
آپ محنت کرتے رہیں ان شاء اللہ بہت جلد اپنے اندر تبدیلی پائیں گے!!

`نوٹ: امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند کے مشہور کورس *"تصحیحِ اعراب و تفہیمِ عبارت"* میں شامل ہو کر اپنی عبارت کو درست کر سکتے ہیں مزید معلومات کے لیے`
7091402036
imamsibawahacademy@gmail.com
https://wa.me/917091402036
About Author / مصنف کے بارے میں

امام سیبویہ دامت فیوضھم is a valued contributor.

Share this Article