ایک نظر کامیابی کی طرف

محمد عمران دربھنگوی، متعلم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی | Apr 21, 2026
Size
*سلسلہ : اظہارِ خیالات بہ موقع امتحانِ داخلہ دارالعلوم دیوبند 2026ھ/ 1447 ء*
زیر نگرانی: `امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند`
مضمون (٢٠)
مضمون نگار: *محمد عمران دربھنگوی، متعلم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی*
===========================

*ایک نظر کامیابی کی طرف*
عزیز ساتھیو! امید ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت ہوں گے۔
دوستو! سوال یہ ہے کہ کامیاب طالب علم کون ہے؟ کیا صرف وہی کامیاب ہے جو دارالعلوم دیوبند میں پڑھتا ہے؟ یہ سوال اس لیے پیدا ہوتا ہے کہ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ جب کوئی طالب علم محنت کے باوجود دارالعلوم دیوبند میں داخلہ نہیں لے پاتا تو وہ مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔
مستقبل کے روشن ستارو! یاد رکھیں، کامیابی صرف دیوبند میں پڑھنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ ہر وہ طالب علم کامیاب ہے جو اخلاص کے ساتھ محنت کرتا ہے۔ چاہے وہ دارالعلوم دیوبند میں ہو یا جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد میں ہو یا کہیں اور ہو۔
حضرت مولانا قاری صدیق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ آپ دارالعلوم دیوبند کے فارغ نہیں تھے، لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ سے دین کی ایسی عظیم خدمت لی کہ آج بھی آپ کا نام ہزاروں لاکھوں زبانوں پر جاری ہے۔
عزیز ساتھیو! کامیابی محنت کا تقاضا کرتی ہے، خاص طور پر جب ہم دینی علوم حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ اس کے ساتھ نیت کی درستگی بھی نہایت ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور آپ سب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
السلام مع الاکرام
محمد عمران دربھنگوی
متعلم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد
=======================
نوٹ: یہ مضمون امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (واٹس ایپ چینل، فیس بک پیج، انسٹاگرام، ٹیلی گرام چینل اور ویب سائٹ) پر شائع کیا گیا ہے۔
*آپ بھی مضمون لکھ کر بھیج سکتے ہیں*
______________________
`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036
https://wa.me/917091402036
About Author / مصنف کے بارے میں

محمد عمران دربھنگوی، متعلم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی is a valued contributor.

Share this Article