لا تحزن ان اللہ معنا ( غم نہ کریں اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے)

جنید اعظم، مظفر نگر، متعلم: مظاہر علوم سہارنپور | Apr 21, 2026
Size
*سلسلہ : اظہارِ خیالات بہ موقع امتحانِ داخلہ دارالعلوم دیوبند 2026ھ/ 1447 ء*
زیر نگرانی: `امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند`
مضمون (١٩)
مضمون نگار: *جنید اعظم، مظفر نگر، متعلم: مظاہر علوم سہارنپور*
===========================
*لا تحزن ان اللہ معنا ( غم نہ کریں اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے)*

جب بھی کسی اِنسان نے ٹوٹ کر زخم سے چور چور ہو کر، رب العالمین کی ذات گرامی کو پکارا تو اِس جُملے کے وجود نے اُس کو تھام لیا ،پھر کوئی غم باقی نہ رہا نہ کوئی ٹینشن اور نہ کوئی فکر!
جب اِنسان دُنیا کے آلات و مصائب سے پریشان ہوجاتا ہے تو پھر اپنے رب العالمین کی طرف رجوع کرتا ہے اور سجدہ ریز ہوتا ہے جب ایسا ہونے لگے تو سمجھ جانا کہ تمہارے لیے کُن لکھا جا چکا ہے پھر اِنسان یہ خیال اور گُمان کرنے لگتا ہے کہ میں رب العالمین سے بے شمار دعا کرتا رہتا ہوں لیکِن میرے رب کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے !
یاد‌ رکھو جِس طرح آپ اپنی دکان، مکان اور اپنی زندگی کا حساب رکھتے ہو، تمہارا رب بھی تمہاری ہر ایک بات کا حساب رکھتا ہے، وہ تمہارے اعمال صالحہ اور اعمالِ سیئہ کی بھی خبر رکھتا ہے، ہر چھوٹی سے چھوٹی اور ہر بڑی سے بڑی بات اُس کے علم میں ہے، جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی ہر ایک بات کی خبر رکھ سکتا ہے تو وہ آپ کے سجدوں میں نکلے ہوئے آنسوں سے مانگی دعا کو کیسے بھول سکتا ہے ،
یاد رکھو! اس دُنیا میں کوئی بھی اِنسان ایسا نہیں گزرا جِس کا مصائب، تکالیف اور مشکلات سے سامنا نہ ہوا ہو، مشکلات اور دکھوں کا آنا یہ رب العالمین کی طرف سے ایک ٹیسٹ اور امتحان ہوتا ہے، ایسے ماحول میں صبر و استقامت کا دامن تھام کے رکھیں ، یہاں کچھ بھی اچانک نہیں ہوتا ہے البتہ ہمارے علم کے مطابق اچانک ہوتا ہے لیکن اللہ تعالی کے علم میں پہلے ہی سے وہ موجود ہوتا ہے، جب اِس کائنات کا ذرہ ذرہ، پتا پتا اُس کی رضا مندی کے بغیر نہیں ہل سکتا ہے تو جو بھی اِنسان پر مصائب آتے ہیں وہ در حقیقت اللہ تعالیٰ ہی کی جانب سے آتے ہیں ،

سنو! جو بھی چیز آپ کے ہاتھ سے نکل جائے تو اُس پر رنج و غم نہ کریں بلکہ آگر تم غم کروگے تو تم کو اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی پر پُختہ یقین نہیں ہے ،اور اگر یقین پُختہ ہو تو پھر نہ کوئی غم باقی رہتا ہے اور نہ کوئی شکوہ شکایت، اِس لیے اِس جُملے کو اپنے دِل میں نقش کر لیں کہ ربا مُجھے لوگ بد نصیب سمجھ رہے ہیں بس تیرے کن کا اِنتظار ہے ،
لا تحزن ان اللہ معنا (غم نہ کریں اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے)
العبد جنید اعظم
=======================
نوٹ: یہ مضمون امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (واٹس ایپ چینل، فیس بک پیج، انسٹاگرام، ٹیلی گرام چینل اور ویب سائٹ) پر شائع کیا گیا ہے۔
*آپ بھی مضمون لکھ کر بھیج سکتے ہیں*
______________________
`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036
https://wa.me/917091402036
About Author / مصنف کے بارے میں

جنید اعظم، مظفر نگر، متعلم: مظاہر علوم سہارنپور is a valued contributor.

Share this Article