*دورۂ حدیث مطلوب کے احباب سے گزارش؟*

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی | Apr 07, 2026
Size
*دورۂ حدیث مطلوب کے احباب سے گزارش؟*

✍️امام سیبویہ دامت فیوضھم😘
موقوف علیہ میں نام نہ آنے کی وجہ سے غمگین، آزردہ خاطر اور شکستہ طبیعت ہونا فطری ہے، اس موقع سے ، گزشتہ سالوں میں کئی ناخوشگوار واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، اس لیے اس وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھیں لیکن یاد رہے کہ دارالعلوم میں "داخلہ نہ ہونا" آپ کے بے صلاحیت ہونے کی دلیل ہرگز نہیں ہے `مرضئ مولی از ہمہ اولی` ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہیے، ابھی فی الحال چند باتیں سامنے رکھتے ہوئے اپنی ترتیب بنائیں!

`جن طلبہ کا نام موقوف علیہ میں نہیں آیا وہ کیا کریں`
اگر دارالعلوم وقف میں نام آ گیا تھا تو اپنی کاروائی مکمل کرا لیں، اگر دارالعلوم وقف میں نام نہیں آیا ہے تو اپنے علاقائی مدرسے کو ترجیح دیں یا مندرجۂ ذیل مدارس بھی ہیں:
}١}مظاہر علوم جدید
{٢}مظاہر علوم قدیم
جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد،
جامع مسجد امروہہ،
دار العلوم زکریا،
جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ،
خانقاہ رائے پور، م
خادم الاسلام ہاپوڑ،
خادم العلوم باغوں والی مظفرنگر،
جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت

اس سلسلے میں امام سیبویہ دامت فیوضھم کی طرف سے مشورہ یہ ہے کہ اپنے علاقائی مدرسے یا قدیم مادر علمی(خواہ وہ علاقائی نہ ہو) کو ترجیح دیں۔ (مظاہر علوم قدیم و جدید اور شاہی کو اول ترجیح دی جا سکتی ہے)

`اگر موقوف علیہ میں نام آ گیا ہے تو:`
اب پوری یکسوئی کے ساتھ تیاری میں مصروف ہو جائیں، سوالات حل کریں، نوٹس دیکھیں، اہم اہم مقامات پر طائرانہ نگاہ ڈالیں،

اور اگر دارالعلوم وقف میں بھی نام آ گیا ہے تو وہاں آغازِ تعلیم اور حاضری کی وجہ سے دار العلوم کے مابقیہ امتحانات متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے دار العلوم وقف کے قدیم طلبہ سے رابطے میں رہیں اور ایسی ترتیب بنائیں کہ وہاں سے نام بھی خارج نہ ہو اور دارالعلوم کے امتحانات بھی بحسن و خوبی پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے۔
About Author / مصنف کے بارے میں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی is a valued contributor.

Share this Article