علمِ فرائض کورس برائے طالبات و معلمات

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی | Apr 05, 2026
Size
علمِ فرائض کورس
برائے
طالبات و معلمات

علم فرائض کی اہمیت و افادیت ایک مسلمہ حقیقت ہے، اسی کے پیش نظر مدارس میں طلبہ کے لیے سالِ ہفتم میں ایک مختصر رسالہ بنام *سراجی* انتہائی اہتمام کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے، لیکن مدارسِ بنات کے نصاب میں علمِ فرائض کو تقریباً جگہ نہیں دی گئی ہے ، حالانکہ برصغیر کے مسلمانوں میں صنفِ نازک کو وراثت سے محروم کرنے اور پرائے دھن سمجھنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسی ضرورت کو پیشِ نظر طالبات کے لیے *علم فرائض کورس* شروع کیا گیا ہے۔

شرائط: (١)کم از کم قدوری پڑھا ہوا ہونا (٢) کسی مدرسے کی طالبہ، معلمہ یا فاضلہ ہونا(٣)مفوضہ امور کی انجام دہی کا پابند ہونا

`خصوصیات`
(١) ہر دن گوگل میٹ پر لائیو آڈیو کلاس ہوگی
(٢)پی ڈی ایف اور ویڈیو کی شکل میں ضروری درسی مواد فراہم کیا جائے گا
(٣) ہر ماہ امتحان بھی ہوگا

مدت: چار مہینے

داخلہ فیس: 100 روپے
`ماہانہ فیس` (400) چار سو روپے

وقتِ تعلیم: بعد نماز مغرب ایک گھنٹہ
جمعرات اور جمعہ کو چھٹی رہے گی

داخلے کی آخری تاریخ: 13/اپریل 2026ء
آغازِ تعلیم: 16/ اپریل 2026ء

*منجانب:* `امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036
About Author / مصنف کے بارے میں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی is a valued contributor.

Share this Article