*اب ہفتم مطلوب کے طلبہ کیا کریں؟*

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی | Apr 05, 2026
Size
*اب ہفتم مطلوب کے طلبہ کیا کریں؟*

✍️امام سیبویہ دامت فیوضھم😘

آج رات دار العلوم میں ھفتم مطلوب کا موقوف علیہ نتیجہ آیا جس کے بعد، کہیں غم کا ماحول ہے تو کہیں خوشی کی لہر، لہذا اب اپنے علمی سفر کو اس طرح ترتیب دیں:

`جن طلبہ کا نام موقوف علیہ میں نہیں آیا وہ کیا کریں`
اگر آپ نے دارالعلوم وقف میں امتحان دیا تھا اور آپ کا نام آ گیا ہے تو وہاں چلے جائیں یا پھر اپنے اساتذہ اور سرپرست کے مشورے سے (اگر مناسب معلوم ہو تو) دارالعلوم وقف کو چھوڑ کر کسی دوسرے مدرسے کا انتخاب کریں تاکہ آئندہ سال دورۂ حدیث شریف کے لیے، دارالعلوم میں آنے کا راستہ مسدود نہ ہو،
اس سلسلے میں امام سیبویہ دامت فیوضھم 😚 کی طرف سے مشورہ یہ ہے کہ اپنے علاقائی مدرسے یا قدیم مادر علمی(خواہ وہ علاقائی نہ ہو) میں رہ کر خوب محنت کریں اور آئندہ سال کے لیے اپنے آپ کو مکمل تیار کر لیں، البتہ دار العلوم‌ کے علاوہ دیوبند کے دیگر *غیر معیاری مدارس* میں رہنا اپنی صلاحیت کو ضائع کرنے اور اپنے آپ کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

`جن طلبہ کا موقوف علیہ میں نام آ گیا ہے وہ کیا کریں`
اگر آپ نے دارالعلوم وقف میں امتحان ہی نہیں دیا تھا یا امتحان تو دیا تھا مگر نام نہیں آیا، تو بہت اچھا ہے اب دارالعلوم کی تیاری میں ہمہ تن متوجہ ہو جائیں، سوالات حل کریں، نوٹس دیکھیں، اہم اہم مقامات پر طائرانہ نگاہ ڈالیں،

اور اگر آپ نے دارالعلوم وقف میں امتحان دیا تھا اور نام بھی آ گیا ہے تو وہاں آغازِ تعلیم اور حاضری کی وجہ سے دار العلوم کے مابقیہ امتحانات متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے دار العلوم وقف کے قدیم طلبہ سے رابطے میں رہیں اور ایسی ترتیب بنائیں کہ وہاں سے نام بھی خارج نہ ہو اور دارالعلوم کے امتحانات بھی بحسن و خوبی پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے، لیکن آپ کو بھی یہی مشورہ ہے کہ دارالعلوم کو اول ترجیح دیں خواہ دار العلوم وقف میں آپ کا نام نہ رہے کیونکہ دارالعلوم وقف میں داخلے کے بعد، دارالعلوم میں امتحان دینا تقریبا ناممکن ہوتا جا رہا ہے!! وغیرہ اور وغیرہ۔۔۔۔۔۔ العَاقِلُ تَكْفِيهِ الإِشَارَةُ، وَالغَبِيُّ لَا تَكْفِيهِ المَنَارَةُ۔


`امام سیبویہ دامت فیوضھم 😘 سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے امام سیبویہ اکیڈمی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑیں:`
دارالعلوم دیوبند کے امتحان داخلہ کی تیاری کریں واٹس ایپ چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029VaHPrpLIHphI9O9IKG26
یوٹیوب چینل:
https://youtube.com/@imamsibawayhacademy?si=ttVbCOvDSl1LB-DF
فیس بک پیج:
https://www.facebook.com/share/1ApBR3H7Mm/
واٹس ایپ چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029VaiOiKC7YScxHHOqrH3i
ویب سائٹ:
https://sibawahyacademydeoband.com/index.php
ٹیلی گرام چینل:
https://t.me/imamsibawah
انسٹاگرام:
https://www.instagram.com/imamsibawah?igsh=YnBqenA3bzZna28=
______________________
`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036
https://wa.me/917091402036
imamsibawahacademy@gmail.com
About Author / مصنف کے بارے میں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی is a valued contributor.

Share this Article