چہارم اور پنجم مطلوب کے طلبہ متوجہ ہوں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی | Apr 03, 2026
Size
*چہارم اور پنجم مطلوب کے طلبہ متوجہ ہوں*
آج دیر شب دار العلوم میں چہارم اور پنجم مطلوب کے موقوف علیہ نتائج آ گئے ہیں، جس کے بعد غم اور خوشی دونوں کا ماحول ہے، البتہ جن طلبہ کا نام نہیں آیا ہے وہ کچھ زیادہ مایوس ہو رہے ہیں، نہیں، آپ ہرگز مایوس نہ ہوں، ابھی آپ کے پاس کئی مواقع ہیں، محنت کریں آئندہ سال انشاءاللہ آپ کامیاب ہوں گے!!
`جن طلبہ کا نام موقوف علیہ میں نہیں آیا وہ کیا کریں`
اگر آپ نے دارالعلوم وقف میں امتحان دیا ہے اور آپ کا نام آ گیا ہے تو وہاں چلے جائیں یا پھر اپنے اساتذہ اور سرپرست کے مشورے سے (اگر مناسب معلوم ہو تو) دارالعلوم وقف کو چھوڑ کر کسی دوسرے مدرسے کا انتخاب کریں تاکہ آئندہ دارالعلوم میں آنے کا راستہ بند نہ ہو،
اس سلسلے میں عاجز کی طرف سے مشورہ یہ ہے کہ اپنے علاقائی مدرسے یا قدیم مادر علمی(خواہ وہ علاقائی نہ ہو) میں چلے جائیں، البتہ دیوبند کے دیگر مدارس میں رہ کر اپنی صلاحیت کو ضائع اور اپنے آپ کو تباہ نہ کریں
`جن طلبہ کا موقوف علیہ میں نام آ گیا ہے وہ کیا کریں`
اگر آپ نے دارالعلوم وقف میں امتحان نہیں دیا ہے یا امتحان دیا تھا اور نام نہیں آیا ہے تو بہت اچھا ہے اب دارالعلوم کی تیاری میں ہمہ تن متوجہ ہو جائیں،
اور اگر آپ نے دارالعلوم وقف میں امتحان دیا تھا اور نام آ گیا ہے تو وہاں آغازِ تعلیم اور حاضری کی وجہ سے مابقیہ امتحان متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے دار العلوم وقف کے قدیم طلبہ سے رابطے میں رہیں اور ایسی ترتیب بنائیں کہ وہاں سے نام بھی خارج نہ ہو اور دارالعلوم کے امتحانات بھی بحسن و خوبی ہو جائے، لیکن آپ کو بھی یہی مشورہ ہے کہ دارالعلوم کو اول ترجیح دیں خواہ دار العلوم وقف میں آپ کا نام نہ رہے کیونکہ دارالعلوم وقف میں داخلے کے بعد، دارالعلوم میں امتحان دینا تقریبا ناممکن ہوتا جا رہا ہے!! وغیرہ اور وغیرہ۔۔۔۔۔۔
شائع کردہ: چینل ایڈمن
`امام سیبویہ دامت فیوضھم 😘 سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے امام سیبویہ اکیڈمی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑیں:`

دارالعلوم دیوبند کے امتحان داخلہ کی تیاری کریں واٹس ایپ چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029VaHPrpLIHphI9O9IKG26
یوٹیوب چینل:
https://youtube.com/@imamsibawayhacademy?si=ttVbCOvDSl1LB-DF
فیس بک پیج:
https://www.facebook.com/share/1ApBR3H7Mm/
واٹس ایپ چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029VaiOiKC7YScxHHOqrH3i
ویب سائٹ:
https://sibawahyacademydeoband.com/index.php
ٹیلی گرام چینل:
https://t.me/imamsibawah
انسٹاگرام:
https://www.instagram.com/imamsibawah?igsh=YnBqenA3bzZna28=
______________________
`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036
https://wa.me/917091402036
imamsibawahacademy@gmail.com
About Author / مصنف کے بارے میں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی is a valued contributor.

Share this Article