*میں عربی سوم پڑھنا چاہتا ہوں؟*

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی | Apr 02, 2026
Size
*میں عربی سوم پڑھنا چاہتا ہوں؟*
حضرت میں نے دارالعلوم وقف میں فارم بھرا تھا میرا نام نہیں آیا ہے، اب مجھے مشورہ دیجئے کس مدرسے میں داخلہ لوں؟
پہلی بات یہ کہ آپ دیوبند میں رہنے کا ہرگز ہرگز ارادہ نہ کریں بلکہ اپنے علاقائی مدرسے میں چلے جائیں اور اگر آپ کو دیوبند میں پڑھنا ہی ہے تو دیوبند میں نہ رہ کر دیوبند کے قرب و جوار اور ارد گرد میں چھوٹے چھوٹے مدارس ہیں، وہاں چلے جائیں ابھی تفصیلی جواب کا وقت نہیں ہے بس اتنا یاد رکھیں کہ دارالعلوم نے جن وجوہات کی بنیاد پر سوم تک داخلے بند کیے ہیں وہ دیوبند میں نہ رہنے کے لیے کافی و شافی ہیں

(ایک پرانی تحریر ہے اس کو ضرور پڑھ لیں)
*مقصد دارالعلوم ہونا چاہیے دیوبند نہیں!!*
`علاقائی مدارس کو ترجیح دیں`
✍️اسجد سبحانی قاسمی
اس وقت دیوبند میں طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود ہے یقیناً دارالعلوم میں امتحان داخلہ کی غرض سے آئے ہیں، دارالعلوم میں داخلہ نہ ہونے کی صورت میں دارالعلوم وقف، مظاہر علوم، شاہی اور امروہہ وغیرہ چلے جاتے ہیں،
یاد رکھیں "دیوبند کی عظمت دارالعلوم سے وابستہ ہے، فی نفسہ دیوبند آپ (طلبہ) کے لیے قابل عظمت نہیں ہے دیگر شہروں کی طرح یہ بھی ایک شہر ہے اس لیے دیوبند کو اپنا مقصد ہرگز نہ بنائیں
بہرحال سر دست بات یہ ہے عربی اول تا ہفتم کے طلبہ کے لیے مناسب یہ ہے کہ اگر دارالعلوم میں داخلہ نہ ہو تو قدیم مادر علمی میں چلے جائیں
دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کا اگر دارالعلوم میں نہ ہوں تو مظاہر علوم قدیم و جدید، دارالعلوم وقف میں داخلے کی کوشش کریں اگر مذکورہ اداروں میں بھی نہ ہو تو آپ بھی قدیم مادر علمی میں چلے جائیں!
`ابتدائی درجات کے طلباء تو دیوبند میں ہرگز نہ رہیں، اس کی بہت ساری وجوہات ہیں جن میں سے کچھ وجوہ کی بناء پر دارالعلوم نے سوم تک کے داخلے بند کیے` علاوہ ازیں چھوٹی جماعتوں کے طلبہ؛ دیوبند کے رنگا رنگینی اور چکاچوند ماحول کو دیکھ کر، کچے ذہن ہونے کی وجہ سے ماحول رنگینیوں میں ڈھل جاتے ہیں پھر نتیجہ یہ ہوتا ہے ان کی طبیعت میں آزادی، مزاج میں رنگینی، خیال میں آوارگی اس قدر آ جاتی ہے کہ پھر نصیحت کارگر نہیں ہوتی، اس لیے یہ طلبہ یا تو اپنے علاقے ہی میں رہیں (سب سے اچھا یہی ہے) اور اگر دیوبند آنا ہی ہے تو دیوبند کے آس پاس اور قرب و جوار میں کئی چھوٹے چھوٹے ایسے مدارس ہیں جہاں کا نظامِ تعلیم و تربیت کافی حد تک قابلِ اطمینان ہے وہاں چلے جائیں، دیوبند میں رہ کر اپنی صلاحیت کو برباد نہ کریں
______________________
imamsibawahacademy@gmail.com
About Author / مصنف کے بارے میں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی is a valued contributor.

Share this Article