سفر میں طلبہ احتیاط کریں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی | Mar 22, 2026
Size
*طلبہ سفر میں احتیاط کریں*
*ماہ شوال میں مدارس کا تعلیمی سال شروع ہوتا ہے، اور ملک کے گوشے گوشے سے طلباء دوسرے صوبوں اور اضلاع میں جاتے ہیں، فی الحال راجدھانی دہلی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں جس کے اثرات دور دور تک ہیں اس لیے دیوبند آنے طلبہ ان باتوں کا خیال رکھیں:*
(١) دور دراز سے آنے والے طلباء جنرل ڈبے میں سفر کرنے سے بچیں
(٢)اپنی سیٹ پر بیٹھے رہیں، زیادہ ہنسی مزاق سے پرہیز کریں
(٣) ہر اسٹیشن پر بار بار اترنے سے بھی گریز کریں
(٤)بحث و مباحث ہرگز نہ کریں
(٥)ساتھیوں کی پوری جماعت بنا کر رکھیں، اور جماعت کے ساتھ ہی سفر کریں
(٦)ریلوے پولیس کا نمبر رکھیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فورا رابطہ کریں
`ان نصیحتوں کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ بزدل بنے رہیں اگر کہیں صورتحال زیادہ خراب ہو تو پوری بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں`
اسجد سبحانی قاسمی ، امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند
About Author / مصنف کے بارے میں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی is a valued contributor.

Share this Article