سوم برائے چہارم عربی کی تیاری کیسے کریں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی | Feb 23, 2026
Size
تحریر{۰۶}
از: اسجد سبحانی ارریاوی
۳/ شعبان المعظم ۱۴۴۶ھ
2 فروری 2025ء
اتوار
////////////////////

*سوال؟*
چہارم عربی کی تیاری کیسے کریں؟

`جواب ملاحظہ فرمائیں؛`
ہر کتاب کو نصاب تک یاد کرنے کی کوشش کریں، برائے چہارم عربی کل پانچ کتابوں کا امتحان ہوتا ہے، نصاب کو خوب اچھی طرح ذہن نشیں کر لیں؛
۱۔ ترجمہ قرآن از سورہ ق تا آخر قرآن
۲- قدوری از کتاب البیوع تا ختم کتاب (کتاب الفرائض شامل نہیں ہے)
۳- کافیہ مکمل
۴- شرح تھذیب از اول تا ص ۶۳
۵- نفحۃ العرب از ابتدا تا نبذۃ من ذکاوۃ العرب
نوٹ: پانچ کتابوں کے کل تین پرچے ہوں گے:
() پہلا پرچہ؛ ترجمہ قرآن مع قدوری، موقوف علیہ ہے، سب سے زیادہ اسی پرچے پر محنت کریں کیونکہ اس میں کامیاب ہونے پر ہی اگلے امتحان میں بیٹھنے کے مجاز ہوں گے
() دوسرا پرچہ؛ کافیہ ہے،
() تیسرا پرچہ؛ شرح تہذیب مع نفحۃ العرب
`تیاری اس طرح کریں:`
{۱} `ترجمہ قرآن` میں؛ "لغات، شانِ نزول، مطلب، خاص طور پر ترکیب اور نحوی و صرفی تحقیق" اچھی طرح یاد کریں،

﴿۲﴾ *`قدوری`*؛
الف) اعراب اور ترجمے پر توجہ دیں،
ب) اس میں اختلاف ائمہ بہت کم پوچھتے ہیں اس لیے اس پر زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہے، البتہ مشہور اختلاف دیکھ لیں
ج) فقہی اصطلاحات ضرور یاد کریں مثلا تیمم، حیض، استحاضہ، حج، زکوۃ، وضو وغیرہ کی تعریف
د) عبارت کا مطلب؛ کاپی میں لکھ کر مشق کریں
س) عبارت میں ذکر کردہ صورتِ مسئلہ اور اس کی شقوں کو اچھی طرح ذہن نشیں کریں۔

(۳) *`کافیہ`*
الف) اعراب اور ترجمے کے علاوہ ترکیب پر بھی توجہ دیں
ب) اصطلاحات نحویہ یاد کریں
ج ) اہم مسائل نحویہ مثلا غیر منصرف، تنازعِ فعلین، مستثنی ترخیمِ منادی، تقدیمِ خبر کے مقامات، حذف فاعل کے مواضع، اضافت کی بحث، مسئلۃُ الکحل، مفاعیلِ خمسہ، منھا سبعہ جیسی اہم بحثوں کو دیکھ لیں

(۴) *`شرح تہذیب`*
الف) مصطلحات منطقیہ کی تعریفات یاد کریں،
ب) قدیم نسخے کے اعتبار سے شروع کے 20 صفحات اچھی طرح حل کر لیں،
ج) ان اصطلاحات کی تعریفات جیسے دلالت کی قسمیں، کلیات خمسہ، نسب اربعہ، معرفات کی اقسام، قضیہ و اقسام قضیہ کی تعریفات و امثلہ، اشکال اربعہ وغیرہ) خاص طور پر یاد کریں، اس کے لیے مشہور رسالہ "المنطق" مصنفہ مولانا رکن الدین، یاد کریں تو بہتر ہے، کیونکہ اس کی تعریفات "شرح تہذیب، قطبی اور سلم" کی تعریفات کا اردو قالب ہے، ورنہ تیسیر المنطق اور آسان منطق وغیرہ ہی یاد کر لیں۔
د) مخصوص و مشہور مقامات ___مثلاً "مفرد کی وحدت و کثرت کے اعتبار سے اقسام، قضیہ محصورہ، شخصیہ، مہملہ، محصلہ وغیرہ کی تعریف، مثال اور وجہ تسمیہ، لزوم ذھنی عرفی و عقلی کی تعریف، نِسب اربعہ کی بحث، قضیہ معقولہ و ملفوظہ کے مابین فرق، انواع متوسطہ، حقائق بسیطہ کا مطلب، نوع حقیقی و نوع اضافی کے درمیان نسبت"___ کو خاص طور پر دیکھ لیں۔

﴿۵﴾ `نفحۃ العرب` اس طرح حل کریں:
الف) اعراب، ترجمہ، ترکیب یاد کریں
ب) لغوی اور صرفی تحقیق پر خصوصی توجہ دیں
ج) اشعار کا ترجمہ، ترکیب اور شاعر کا نام یاد کریں
د) مختصر اور جامع *مطلب* لکھنے کی مشق کریں

`عمومی گذارشات:`
(١) برائے چہارم عربی تا دورۂ حدیث شریف کے تمام پرچے تحریری ہوتے ہیں، اس لیے تحریر کا صحیح ہونا از حد ضروری ہے، (تحریر میں خوش خطی اور مضمون نگاری دونوں شامل ہے)
(٢) داخلہ امتحان میں عمومًا جواب مختصر لکھا جاتا ہے جبکہ ششماہی اور سالانہ امتحان میں تفصیلی جواب پسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔
(٣) اگر آپ حافظ نہیں ہیں تو بہتر یہ ہے کہ ابتدائے رمضان ہی میں بلکہ 15 یا 20 شعبان تک دارالعلوم تشریف لے آئیں اور اگر حافظ ہیں تو کوشش کریں 15 رمضان تک قرآن سنائیں اور 20 رمضان تک دارالعلوم تشریف لے آئیں۔
﴿٤﴾ 20 رمضان تک صرف کتابیں یاد کریں، 20 رمضان کے بعد نوٹ اور پرچے حل کریں، البتہ جس دن جس کتاب کا پرچہ ہو اس دن صرف اسی کتاب کے پرچے اور نوٹ پڑھیں، (نوٹ اور پرچوں کا مشورہ صرف اس لیے ہے تاکہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ سوال کس نوعیت کا ہوتا ہے اور جواب کس نوعیت سے لکھا جاتا ہے۔
______________________
از قلم: مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی، منتظم اعلی:`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
About Author / مصنف کے بارے میں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی is a valued contributor.

Share this Article