`ہفتم برائے دورہ حدیث شریف کے طلباء کی تیاری کا نظام اس طرح بنایا گیا ہے:`
تین کتابوں کی تیاری کرائی جائے گی:
*(١)شرح عقائد:* کے 30 اسباق ہوں گے، قدیم نسخے کے اعتبار سے 50 صفحات حل کرائے جائیں گے، ترجمہ اور مختصر مطلب۔
*(٢)شرح نخبہ:* اس کے بھی 30 اسباق ہوں گے اور 60 صفحات حل کرائے جائیں گے
ترجمہ مطلب اور خلاصہ بیان کیا جائے گا
*(٣)سراجی* کی تیاری 15 رمضان کے بعد شروع ہوگی
*مشکات شریف اور ہدایہ آخرین کے بارے میں بھی رہنمائی کی جائے گی*
`تیاری میں کیا ہے:`
(١)ہفتے میں ایک بار لائیو گفتگو ہوگی جس میں ضروری سوالات و جوابات کے ساتھ آموختہ بھی سنا جائے گا
(٢)ہفتے میں ایک سوال کاپی میں حل کرکے دکھانا ضروری ہوگا
(٣) پی ڈی ایف اور نوٹ کی شکل میں ضروری تعلیمی مواد فراہم کیا جائے گا
(٤)دیوبند پہنچنے کے بعد ہفتے میں دو بار کاپی دکھانا لازم ہوگا
(٥)سبق کو ریکارڈ کرنے کی اجازت ہوگی
(٦)اس نظام میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیے علیحدہ گروپ بنایا جائے گا، جس میں تمام تعلیمی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی
(٧) ہر طالب علم سے ضروری اصطلاحات کی تعریفات سنی جائے گی
*تعلیم کا وقت:* 11 بجے تا ساڑھے 12 بجے دن،
جمعہ کو چھٹی رہے گی
*تعلیم کا آغاز:* 7/ فروری 2026, سنیچر سے ہوگا۔
*فیس:* فی کتاب 200 روپے، کل 600 روپے کی پیشگی ادائیگی ضروری ہوگی۔
خواہش مند طلبہ جلد از جلد اس نمبر پر اپنا اندراج کرائیں!!!
`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036